قائدؒ کے پاکستان میں انتہاپسندی کی گنجائش نہیں، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ قائدؒ کے پاکستان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کی گنجائش نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے لاہور میں ملاقات کی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحمل اور برداشت پر مبنی معاشرے کو
پروان چڑھانا ان کامشن ہے۔

اس سے قبل ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ نے شعبہ صحت میں اصلاحات کے پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور ملتان میں جدید سینٹرل پیتھالوجی لیبز بنائی جارہی ہیں ۔

وزیراعلیٰ سے مختلف ارکان قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے