نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد آج سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم متفقہ طور پر منظور کی تھی۔
صدرمملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جس میں یہ دونوں بل پیش کیے جائیں گے۔
دونوں بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظورکیے جاچکے ہیں۔ انتخابات ایکٹ میں ترمیم کا بل 2017متفقہ طور پر جبکہ حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل 2017دوتہائی اکثریت سے منظور کیا گیا۔
آئینی ترمیم 2017کے بل کی حمایت میں 242 ارکان نے ووٹ دیاجبکہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ آیا۔ بل وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔