فیض آباد دھرنا تیرہویں دن میں داخل، آپریشن کی تیاریاں مکمل

راولپنڈی اورا سلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر جاری دھرنا تیرہویں دن میں داخل ہو گیا، انتظامیہ نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن بھی گزشتہ رات 10 بجے ختم ہوچکی ہے۔

رات سے صبح ہو گئی دھرنا ختم نہیں ہوا نہ ہی کوئی آپریشن شروع ہوسکا،اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے تازہ دم دستے پہنچنا شروع ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن سے پہلے ایک بار پھر مذاکرات سے معاملہ حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ادھر ہائیکورٹ نے آج صبح تک ہر صورت دھرنا ختم کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے، جبکہ انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں دھرنا ختم کرانے کے لیے انتظامیہ نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں، جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد اور آئی ایٹ کے مکینوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے اور لوگوں کو کل دکانیں نہ کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دھرنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انتظامیہ نے ہائیکورٹ کے حکم کی تعمیل کے لیے راولپنڈی اور گردونواح کی پولیس کو طلب کرلیا ہے۔

ممکنہ آپریشن کے لیے پولیس کے علاوہ ایف سی اور رینجرز کے دستےبھی الرٹ ہیں، پولیس، ایف سی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے 5ہزار 800اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کےتازہ دم دستے، بکتربند گاڑیاں اور ایمبولینسز پہنچ گئیں، پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس شیل سمیت دیگر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے