وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق استعفےکی صورت میں وزیرخزانہ کاقلمدان وزیراعظم کے پاس رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنا استعفا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوادیا ہے جس کے بعد وہ سابق وزیر اعظم سے اس کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وزرات خزانہ کےامور،ماہرین کی ایک ٹیم چلائے گی، ماہرین کی ٹیم میں مفتاح اسماعیل،سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین اوردیگرشامل ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اسحاق ڈارکانام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی تھی، نیب نے اسحاق ڈار کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا تھا۔

نیب نے اسحاق ڈارکے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد ان کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔

دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار پچھلے کچھ عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں۔وہ احتساب عدالت کی طلبی پرپیش بھی نہیں ہوئے۔

بتایاجارہاہے کہ اسحاق ڈار دل کی تکلیف میں مبتلاہیں جس کے باعث لندن میں ان کاعلاج چل رہاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے