وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں وزیراعظم، وفاقی وزراء، سیاستدانوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
لاہور میں ہونے والی شادی کی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، حمزہ شہبازشریف، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، وفاقی وزیر ریلوے، خواجہ سعد رفیق ، وزیر تجارت پرویز ملک،وزیر مملکت مریم اورنگزیب، طلال چوہدری سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔
میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا فائدہ سیاسی جماعتوں کو نہیں جمہوری نظام کو ہوگا،جو سیاسی وفاداری بدلےگا وہ کہیں کا نہیں رہے گا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ سیاسی جماعتوں نے بھی مشاورت کے بعد نئی حلقہ بندیوں پر اتفاق کیا ہے۔
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ نئی مردمُ شماری سے ن لیگ کو اپنی 9 سیٹیں قربان کرنا پڑی ہیں، عمران خان غیر ذمہ درانہ باتیں کرتے ہیں ان کی بات ایک کان سے سُنتے اور دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔