اسلام آباد دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار، 2 کلو بارودی مواد برآمد

اسلام آباد: پولیس نے فیض آباد دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے 2 کلو بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی بی سی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے دھرنے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فیض آباد کے قریب سے بارودی مواد سمیت مشکوک شخص گرفتار کیا ہے۔

ملزم کے پاس 2 کلو سے زائد بارودی مواد ، 492 ڈیٹونیٹر، 196 دھماکا خیز اسٹکس اور 300 میٹر تاریں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تھانہ آبپارہ منتقل کردیا ہے جب کہ بارودی مواد کو چیک کرنے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتے سے مطالبات کے حق میں مذہبی جماعتوں کا اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے