سابق وزیراعظم نوازشریف آج سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے،نوازشریف اسلام آباد میں بیٹھ کرصورتحال کا خود جائزہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں پارٹی ارکان کی حاضری کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،آج اجلاس سے غیرحاضر رہنے والے ن لیگی ارکان کوشوکازجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے،مشاورت میں مستقبل کی حکمت عملی کےبارے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔