مولانا عبدالعزیز کے مولاناخادم رضوی سے شکوے

خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز غازی کی جانب سے تحفظ ختم نبوت کے لئے تحریک لبیک یارسول الله کے دھرنے کی حمایت. . .

خطیب لال مسجد کی جانب سے تحریک لبیک یارسول الله کے دھرنے میں شریک شرکاء کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار. . .

خطیب لال مسجد نے تحریک لبیک یارسول الله کو بریلوی مکتب فکر کی جانب سے ماضی میں لال مسجد کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک بھی یاد کروا دیا. . .

آج سے دس سال قبل لال مسجد سے ملک میں نفاذ اسلام اور بے حیائی و فحاشی کے خاتمے کے لئے ایک تحریک شروع ہوئی تو ایم کیو ایم سمیت مختلف دینی و سیاسی جماعتوں،تنظیموں اور لوگوں نے لال مسجد والوں کو غلط اور دہشتگرد قرار دیا، ، ،

ہم نے کسی کو کچھ نہیں کہا اور معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا،مکافات عمل دیکھیئے کہ لال مسجد کے خلاف آپریشن کے لئے ریلی نکالنی والی ایم کیو ایم کو آج دہشتگرد جماعت قرار دیا جارہا ہے، ، ،

ایم کیو ایم حصہ در حصہ تقسیم ہو رہی ہے اور ایم کیو ایم ہی کے لوگ الطاف حسین کو دہشتگرد قرار دے رہے ہیں، ، ،

آج سے دس سال قبل جب لال مسجد سے ملک میں نفاذ اسلام کے لئے اور مساجد کے تحفظ کے لئے تحریک کا آغاز ہوا تو بریلوی مکتب فکر کے لوگوں نے لال مسجد والوں کو دہشتگرد کہا، ، ،

انہوں نے لال مسجد کے طریقہ کار سے اختلاف کرتے ہوئے جامعہ حفصہ کی طالبات کی جانب سے ڈنڈے اٹھانے اور مساجد کی شہادت پر احتجاجا چلڈرن لائبریری پر قبضے پر بھی اعتراض کیا، ، ،

ہم نے اپنے بریلوی بھائیوں کی سخت باتوں کا بھی کوئی جواب نہیں دیا اور معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، ، ،

آج دس سال بعد عجیب منظر دیکھ رہے ہیں،دس سال قبل جو لوگ ہمارے ڈنڈوں پر اعتراض کرتے تھے آج انہیں مجبورا ڈنڈے اٹھانے پڑ گئے ہیں،کل تک جو ہمیں دہشتگرد کہتے تھے آج انہیں بھی دہشتگرد کہا جارہا ہے، ، ،

ہماری طالبات نے مساجد کو شہید کرنے،جہاد کو دہشتگردی قرار دینے کے خلاف اور ملک میں نفاذ اسلام کے لئے لائبریری پر قبضہ کیا تھا،لائبریری پر قبضہ سے کسی کو تکلیف بھی نہیں پہنچ رہی تھی،تب بھی بریلوی مسلک کے علماء نے ہمارے خلاف باتیں کیں، ، ،

جو الزام کل تک ہم پر لگائے جارہے تھے وہ تمام الزامات آج خود ان پر لگ رہے ہیں، ، ،

یہ مکافات عمل ہے کہ جن جن لوگوں نے ہمیں دہشتگرد کہا آج انہیں بھی دہشتگرد کہا جارہا ہے، ، ،

ہم نے،ہمارے ساتھیوں نے اور اہل حق نے جو قربانیاں پاکستان اور افغانستان میں اسلام کے لئے دی ہیں اسے کوئی سوچ بھی نہیں سکا ، ، ،

ہمارے بریلوی مکتب فکر کے بھائی ابی تو قربانی کی راہوں میں ابتداء کررہے ہیں، ، ،

ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کے لئے قدم اٹھایا، ، ،

تحریک لبیک یارسول اللہ نے علمی اعتبار سے اختلافی نعرہ لگایا،کاش وہ ایسا نعرہ لگاتے جس میں اختلاف نہ ہوتا تو یہ زیادہ اچھا ہوتا، ، ،

مگر اس کے باوجود بھی ہمارے بہت سے لوگوں نے نہ صرف تحریک لبیک یارسول اللہ کی تائید کی بلکہ ان کے ساتھ دھرنے میں شریک بھی ہوئے، ، ،

آپ تو حکومت اور فوج پر گالیوں کی بوچھاڑ بھی کرتے ہیں مگر پاکستان سے لیکر افغانستان تک انتہائی ظلم و ستم سہنے کے بعد بھی ہم نے آج تک کسی کو ایک بھی گالی نہیں دی، ، ،

حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کی سنت بھی یہی ہے کہ ظلم و ستم کو سہہ لو،دعائیں کر لو مگر گالیاں نہ دو،اس لئے گالیاں دینا کوئی مناسب عمل نہیں، ، ،

آپ لوگ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کے لئے نکلے ہیں تو ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں،ہماری جانیں بھی ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان، ، ،

آپ لوگ صرف ختم نبوت کے تحفظ کی بات کررہے ہیں،ہم پورے دین کی بات کرتے ہیں، ، ،

ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہوگا تو ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی تحفظ ہوگا،ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی تحفظ ہوگا اور ناموس صحابہ کا بھی، ، ،

اللہ تعالی ہمارے بریلوی بھائیوں کی قربانیوں کو قبول فرمائے کہ وہ لوگ یہاں تکالیف برداشت کررہے ہیں، ، ،

مگر جس طرح یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں سے سوال کیا تھا اسی طرح آج ہم بھی آپ سے سوال کرتے ہیں کہ ذرہ سوچیئے کہ آپ نے ہمارے ساتھ کیا سلوک روا رکھا تھا؟ ؟ ؟

آج بھی آپ کے سٹیج پر سے ہمیں برا بلا کہا جارہا ہے مگر ہم پھر بھی کہتے ہیں کہ آپ ہمارے بھائی ہیں،آپ کے دل میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی محبت ہے، ، ،

آپ کے ساتھ بعض چھوٹی باتوں میں ہمارا علمی اختلاف ہے،علمی اختلاف اپنی جگہ،ہم آپ کی قدر کرتے ہیں، ، ،

مگر ہم آپ سے التجاء کرتے ہیں کہ ذرہ اپنے روئیے پر غور کیجیئے کہ سترا اٹھارہ سالوں میں آپ نے اہل حق اور لال مسجد والوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟ ؟ ؟

آپ نے اہل حق اور لال مسجد والوں کے خلاف سخت باتیں کیں،ہمیں گالیاں دیں،ہمیں دہشتگرد قرار دیکر ہمیں مارنے کا مطالبہ کیا،ہمارے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا، ، ،

آج آپ لوگوں کو بھی دہشتگرد قرار دیا جارہا ہے،بہت سے لوگ آپ کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کررہے ہیں مگر ہم آپ کے ساتھ ویسا سلوک نہیں کریں گے جیسا آپ نے همارے ساتھ کیا تھا، ، ،

ہمیں آپ سے کوئی گلہ نہیںَ،ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی آپ لوگوں کو استقامت دے،آپ لوگ بھی ہمارے ساتھ قربانیوں کے سفر میں شامل ہو رہے ہیں، ، ،

ہم تو پچیس تیس سالوں سے قربانیاں دے رہے ہیں،آپ لوگوں کی ابھی ابتداء ہے،ہم قربانیوں کے اس سفر میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں:-خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز غازی کا تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کے متعلق چودہ منٹ پر مشتمل وڈیو بیان جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے