پشاور کے علاقے حیات میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور اور گن مین شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا حیات آباد میں تاتارا پارک میں پولیس افسر کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے۔
سی سی پی او پشاورطاہرخان نے بتایا کہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پرسوار تھا، خودکش دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کے لیےکوئی مخصوص تھریٹ نہیں تھی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پشاور میں دہشت گردی کےواقعےکی مذمت کی ہے۔