زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں حلف نامے میں تبدیلی وفاقی وزیر انوشہ رحمان کے کہنے پر کی گئی .
اس کی وجہ یہ بیان کی گئی کہ حلف نامے کو اوتھ کمشنر سے تصدیق کرانا پڑتا ہے . اس لیے اس میں آسانی پیدا کرنے کے لیے حلف کے لفظ کو نکال کر صرف اقرار ہی رہنے دیا گیا ۔
کہا جا رہا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ میں بھی انوشہ رحمان کا نام ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی . کمیٹی کی رپورٹ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی .