نواز شریف کا دھرنا آپریشن میں ناکامی پر برہمی کا اظہار

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فیض آباد دھرنا آپریشن میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے ۔

اجلاس سے پہلے محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں محمود اچکزئی نے پیپلز پارٹی سے رابطے سے نواز شریف کو آگاہ کیا ۔

اجلاس میں زاہد حامد کے استعفے کے بعد کی صورتحال اور شریف فیملی کے خلاف زير سماعت مقدمات پر بات چیت کی گئی ۔

نواز شریف نے فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن میں ناکامی پر برہمی کا اظہار بھی کیا ، اس معاملے پر وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر مملکت طلال چودھری سےعلیحدگی میں ملاقات بھی کی ۔

اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے