بکرے کی ماں کو بچانے کے لئے ایک وزیر سے استعفیٰ دلوایا گیا، طاہر القادری

لاہور: سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون کے ساتھ دہشت گردی کرنے میں پوری حکومت ملوث ہے لیکن ایک وزیر کا استعفیٰ بکرے کی ماں کو بچانے کے لئے دلوایا گیا ہے۔

لاہور سے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے قانون کے ساتھ دہشت گردی کرنے میں ایک وزیر نہیں پوری حکومت ملوث ہے، جب تک وزیر اعظم اور کابینہ بل کے مسودے کی منظوری نہ دے کوئی بل ایوان میں پیش نہیں ہوتا، قانون کا بدل جانا محض اتفاق نہیں تھا جب کہ تحقیقاتی رپورٹ کا منظر عام پر نہ آنا لمحہ فکریہ ہے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ایک وزیر کا استعفیٰ بکرے کی ماں کو بچانے کے لئے دلوایا گیا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ ہو یا نیوز لیکس کی یا ختم نبوت قانون بدلنے کی تحقیقات ہو، حکمرانوں کی مرضی کی فائنڈنگ نہ آئے تو وہ شائع کرنے سے انکار کر دیتے ہیں، بے گناہوں کے قاتل، قومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث اور ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنے کی مجرم پوری حکومت کا استعفیٰ ناگزیر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے