ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

کراچی: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی، سکھر، کوئٹہ اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون اورانٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔

جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اورریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرحکومت نے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون اورانٹر نیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد نے آئی بی سی کو بتایا کہ موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا جب کہ رات 8 بجے سروس بحال کردی جائے گی۔

ادھر کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس دوپہر دو بجے بحال ہوجائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے