سندھ میں کچھ گروپس ہیں، داعش کا وجود نہیں،مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو سندھ میں زبردست طریقے سے توڑا ہے، داعش کا کوئی فارمل وجود صوبے میں نہیں ہے، البہ کچھ گروپس اب بھی موجود ہیں۔

نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت اے ایس پیز سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور خطاب میں کہا کہ پولیس میں انتباہ، ہوشیاری، ایمانداری اور عوام سے سچائی درکار ہوتی ہے،آپ نے بہت مشکل پیشے کا انتخاب کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی امن کے لحاظ سے بہت ہی بگڑا ہوا شہر تھا،ہر قسم کا جرائم یہاں ہورہا تھا، کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس کے جوان وافسران چن چن کر مارے جارہے تھے، ہماری پولیس کے حوصلے پست ہوچکے تھے، لیکن ہم نے زبردست طریقےسے دشت گردوں کا نیٹ ورک توڑا۔

سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ گروپس اب بھی موجود ہیں، لیکن داعش کا یہاں کوئی وجود نہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ 5فیصد مردم شماری بلاکس کی تصدیق ہونے جارہی ہیں، امید ہے سابقہ تصدیق سے ہماری عوام کے تحفظات دور ہوسکیں گے۔

اس ملاقات میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی موجود تھے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے