شہدا کا خون بھولیں گے نہ دہشتگردوں کا پیچھا چھوڑیںگے، احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ حملے کے زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ شہیدوں کے خون کو نہیں بھولیں گے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے شہداء کے لواحقین کے لئے 10،10 لاکھ اور شدید زخمیوں کو 5 اور معمولی زخمی افراد کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔

وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، ہم شہدا کے خون کو نہیں بھولیں گے اوردہشت گردوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا ہونا پڑے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے