وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے پشاور میں ڈائیرکٹریٹ جنرل زراعت پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے دشمن ہے، دہشت گردی کے خلاف سب کو ایک ہونا ہوگا ، ایسے واقعات پر سیاست نہیں چمکانی چاہیے۔
خیبر ٹیچنگ اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کاروائیوں کی ان کی خوصلے پست نہیں ہوںگے ۔
امیر مقام کے مطابق پولیس اور فورسز کی بروقت کاروائی کی وجہ سے حملے میں ز یادہ تباہی نہیں ہوئی،دہشت گرد ملک کے دشمن ہے،متحد ہو کر ان کو شکست دیں گے ۔
انہوں نے ڈائیرکٹریٹ جنرل زراعت خیبر پختوا کے دفتر میں شہدا ء کے ورثاء کو 10،10 لاکھ ،شدید زخمیوں کے لیے 5 جبکہ معمولی زخمیوں کے لیے2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔