نوازشریف عوام کو بغاوت پر اکسارہے ہیں، طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرہ القادری نے کہا ہے کہ نوازشریف سپریم کورٹ کیخلاف ’ مارچ ‘ کا اعلان کرکے عوام کو بغاوت پر اکسارہے ہیں۔

پی اے ٹی کے مرکزی رہنمائوں سے گفتگو میں طاہر القادری نےکہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ متنازع نہیں متفقہ ہے،منفی پروپیگنڈا قابل گرفت ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ نااہل نوازشریف کو جتنی ڈھیل ملی اتنی ہی بربادی ہوگی ،دامن صاف ہوتا تو منی ٹریل کی جگہ شہزادوں کے خط نہ آتے۔

طاہر القادری نے کہا کہ ایکشن پلان غیر فعال رکھنے والے اب اسے مکمل ختم کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پر فیصلہ اسی ہفتے آئے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے