تصادم کی فضا نہ پیدا ہونے دینے کا 23اگست کو فیصلہ کیا، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے انہوں نے 23اگست کو ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ کسی صورت تشدد وتصادم کی فضا پیدا نہیں ہونے دیں گے، اسی لیے یوم شہداء بہادرآباد عارضی مرکز پر منایا گیا ۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام یوم شہداء کے موقع پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز سے متصل گراؤنڈ میں ہوا۔
فاروق ستار نے کہا کہ آج یادگار شہدا پر جو کچھ بھی ہوا وہ غلط ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔
اس موقع پر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہر سال 09 دسمبر یومِ شہدا انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے رہے ہیں۔
انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ شہداء کے مشن و مقصد پر قائم رہیں گے،کہ کل حیدرآباد کا یکجہتی جلسہ بھی حیدرآباد کے حق پرست شہداء کی قربانیوں کے صدقے ہی ممکن ہوسکا۔
فاروق ستارکا یہ بھی کہنا تھا کہ 23 اگست کو ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ کسی صورت بھی تشدد و تصادم کی راہ پیدا نہیں ہونے دیں گے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال اوراس سال یومِ شہداء کی تقریبات کا انعقاد پی آئی بی کالونی اور بہادرآباد میں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے