فیصل آباد میں مذہبی جماعتوں کے جلسے میں مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے ارکان کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے۔
سیال شریف کے گدی نشین پیر حمیدالدین سیالوی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کےتین ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمدخان بلوچ مستعفی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کے نمائندے محمد نواز نے تینوں ارکان کے استعفے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادیئے ہیں۔
مستعفی رکن نظام الدین سیالو ی پی پی 37 سرگودھا، مولانا رحمت اللہ پی پی 74 چنیوٹ سے جبکہ محمد خان بلوچ پی پی 81 جھنگ سے منتخب ہوئے تھے۔
مستعفی ارکان کا کہناہے کہ عقیدت ختم نبوت کے حوالےسے بیان پر ان کی بات نہیں سنی گئی ، اس لیے احتجاجاً استعفا دے رہے ہیں ۔