پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے جب کہ قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے نمائندوں نے راولپنڈی میں آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی، قبائلی عمائدین اورنوجوانوں نے قیام امن کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حمایت پر آرمی چیف نے قبائلیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فاٹا میں قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، استحکام سے دیرپا امن کی جانب بڑھ رہے ہیں جب کہ فاٹا کے مستقبل کے لئے قبائلی عوام کے مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے اور اس عمل کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

آرمی چیف نے شرکاء کو پاک افغان سرحد پر کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات اور باہمی تعاون کے حوالے سے افغان قیادت سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے