عمران رات میں چور دروازے سے کسے مل رہے ہیں ، مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب رات میں چور دروازے سے کسے مل رہے ہیں ،قوم کو بتائیں، زکوۃٰ کے پیسے سے جوا کس نے کھیلا ، تحریک انصاف کے لیے فارن فنڈنگ کہاں سے آئی ؟

انہوں نے سوال کیا کہ اندر سوراج اور بیری شنپ کون ہیں،یہ بھی بتائیں کہ خیبرپختونخوا کا احتساب کمیشن کیوں بند ہے، بنی گالا کا گھر کس منی لانڈ رنگ سے بنا، آپ نے سپریم کورٹ میں اعترافی بیان دیا ، قوم کو بتائیں ۔

انہوں نے مزید سوال کیاکہ 2014 میں کس امپائر کی انگلی کا انتظار تھا،خیبرپختونخوا میں 4 سال آپ نے کیا کیا ، آپ تو الیکشن کمیشن ، اے ٹی سی اور سپریم کورٹ میں ملزم اور اشتہاری ہیں ،استعفا دیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے