پاکستان تحریک انصاف آج سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں جلسہ کرے گی۔ جلسے سے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان خطاب کریں گے۔
ٹنڈو محمد خان میں پاکستان تحریک انصاف پہلی بار اپنی سیاسی قوت کا مظاہر ہ کرنے جارہی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہری شوگر ملز گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے میں 15 ہزار کرسیاں لگائی جارہی ہیں۔
رہنماؤں کے خطاب کے لیے80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے۔ جلسہ شام 4 بجے شروع ہوگا، جس سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔