قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج پھر ہوں گے

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج اسلام آباد میں پھر ہوں گے ، اجلاس کے دوران فاٹا کے انضمام کا بل اسمبلی میں پیش نہ کیے جانےپر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری رہنےکاامکان ہے۔

دو روز کے وقفے کے بعد آج سہ پہر 3 بجے سینیٹ ،جبکہ 4 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

اس قبل جمعے کو وزیراعظم کےسا تھ پارلیمانی رہنماؤں کی بیٹھک میں حلقہ بندیوں کے بل پر اگرچہ اتفاق رائے ہوگیا تھا تاہم سینیٹ میں پرائیوٹ ممبر ڈے ہونے کی وجہ سے بل بعد میںپیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں فاٹا انضمام کا بل آنےتک اپوزیشن نےاحتجاج کا اعلان کررکھاہے ،جمعے کو کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی کچھ ہی دیر چل سکی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے