پی پی کے علاوہ تمام جماعتیں ’بلبلا‘ پارٹی ہیں، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی کےعلاوہ تمام سیا سی جماعتوں کو ’بلبلا‘ پارٹی قرار دے دیا۔

پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاوس میں ہونےوالے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، فریال تالپور، مولابخش چانڈیو سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بڑھتی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیںاور مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےعلاوہ تمام جماعتیں بلبلا پارٹیاں ہیں، پیپلزپارٹی اگلے انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہوگی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے