مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ آئین میں ترامیم کر سکتی ہے، قبائلی نمائندوں پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے لیکن عوام پر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام اور نمائندہ جرگہ جو فیصلہ کرے گا، ساتھ دیں گے، جبر اور زبردستی کو نہیں مانیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے ہی اتحادیوں کو نام لئے بغیر للکارتے ہوئے کہا کہ مسلسل امریکہ کا غلام رکھنا ہے تو پھر واضح کر دو، ہم کسی کو ملک اور قوم کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، پہلے مشرف کے فیصلے کیخلاف جیل گئے اور اگر اب بھی جیل جانا پڑا تو جاؤں گا لیکن ایک لمحے کے لئے غلام کی زندگی گزارنے کو تیار نہیں ہوں۔
امیر جے یو آئی نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے ہمیں آزادی کا درس دیا ہے، قبائلیوں نے انگریز کیخلاف جہاد کیا تھا، مشرف نے ایک بار کہا مان لو ہم امریکا کے غلام ہیں، مشرف سے کہا کہ آپ نے غلامی کے آگے سر جھکا لیا، میں اسی غلامی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہوں۔
[pullquote]سٹیج پر کیوں نہیں بٹھایا، عائشہ گلالئی برہم، فاٹا کانفرنس سے چلی گئیں[/pullquote]
https://www.youtube.com/watch?v=DXXrHiFFJyg
عائشہ گلالئی فاٹا کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں۔ تحریک انصاف کی باغی رہنماء نے فاٹا کانفرنس کی انتظامیہ سے سٹیج پر نہ بٹھانے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر انتظامیہ نے انہیں سٹیج کے پیچھے علیحدہ کرسی پیش کی اور کہا کہ قبائلی رسم و رواج کی وجہ سے خاتون کو سٹیج پر نہیں بٹھا سکتے، اگر آپ عوام میں نہیں بیٹھنا چاہتیں تو یہاں آ جائیں مگر گلالئی نہ مانیں اور احتجاجاً کانفرنس چھوڑ کر واپس چلی گئیں۔