سابق ائیرچیف اصغرخان کوسرکاری اعزازکےساتھ سپردخاک کردیاگیا

سابق ائیر چیف ریٹائرڈ ائیر مارشل اصغر خان کی ایبٹ آباد میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخضیات نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اہل خانہ ان کے جسد خاکی کو نواں شہر کے قبرستان لے گئے جہاں انھیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاگی۔

اس سے پہلےسابق ائیر چیف ریٹائرڈ ائیرمارشل اصغر خان کی نماز جنازہ آج صبح نورخان ائیر بیس راولپنڈی میں اداکی گئی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ‘ کابینہ کے ارکان’ مسلح افواج کے سربراہان اورچیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مرحوم ائیر مارشل اصغر خان کو سلامی پیش کی۔

پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ کے انتقال کے سوگ میں آج قومی پرچم سرنگوں ہے۔

اصغرخان کل راولپنڈی میں انتقال کرگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے