حکومت نےاگلے15سال کی ضرورتوں کومدنظررکھ کر توانائی کےمسائل حل کئے ہیں:وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے اگلے پندرہ سال کی ضرورتوں کو مدنظررکھتے ہوئے ملک کے توانائی کے مسائل حل کئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ جب مسلم لیگ نون نے اقتدار سنبھالا توگیس سے چلنے والے بجلی اورکھاد کے پلانٹ بند تھے اورسی این جی اسٹیشنوں اورصنعتوں کیلئےگیس نہیں تھی ہمیں یہ مسائل ورثے میں ملے لیکن ملک میں بجلی اورگیس کی قلت پرقابوپانے کیلئے بیک وقت منصوبے شروع کئے ۔

انہوں نے کہاکہ آج بجلی گھر فعال ہیں اور درآمد شدہ ایل این جی سے سستی بجلی پیداکی جارہی ہے انہوں نےکہاکہ پاکستان کسی بھی دوسرے ملک کےمقابلےمیں سستی ترین ایل این جی درآمد کررہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون دوسروں کی طرح وعدوں اور گمراہ کرنے کی نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ہم نے ساڑھے چار سال کے عرصے میں ایک ہزار آٹھ سو کلومیٹر طویل موٹر ویز کا وسیع جال بچھایا۔انہوں نے کہاکہ میرٹ کی بنیاد پر بیس لاکھ نئے گیس کنکشن دینے کا عمل بھی اگلے انتخابات سے پہلے مکمل کرلیاجائے گا۔وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حکمران جماعت اپنی اقتصادی کامیابیوں اور عوام کو درپیش مسائل کوحل کرنے کی بنیاد پراگلے عام انتخابات جیتے گی۔گیس پمپنگ منصوبے سے متعلق وزیراعظم نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ دو سال کی کم مدت میں42انچ قطر کی پائپ لائن بچھائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاقوں کوگیس فراہم کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے