میرے آنے سے اب گنگا سیدھی بہنا شروع ہو گئی ہے: وزیر اعظم نواز شریف

nawazوزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں الٹی گنگا بہتی رہی ہے ، ہم نے اسے سیدھا کرکے بڑی مشکل سے اس مقام پر پہنچایا ہے، ہم نے 95 ارب روپے کا پروجیکٹ 55 ارب روپے میں مکمل کیا ۔

شیخوپورہ میں بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ پانچ سالہ دور میں بجلی کی قلت ختم کردیں گے، پاکستان کو چلانا آسان کام نہیں، 20 ، 30 سال میں معاملات اتنے پیچیدہ کردیئے گئے ہیں کہ چھوٹے چھوٹے معاملات کے لیے بھی دل گردہ چاہیے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر چڑھ کر بل جلانے سے بجلی نہیں آتی ، بجلی کام کرنے سے آتی ہے،بجلی کی قلت بھی ختم کریں گے ، اسے سستا بھی کریں گے،ملک میں مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے،کھیل کود والے سیاستدان گالیاں والیاں نہ نکالیں،ہم نے کسان پیکج کا اعلان کیا ، سیاستدانوں نے اسے اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھادیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے سیاست دانوں سے پوچھنا چاہیے کہ ہمارے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی کس نے اجازت دی،اس طرح کی سیاست پاکستان کےعوام قبول نہیں کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے