وزیراعظم کا ڈیم فنڈز میں 10 ارب روپے جمع ہونے پر قوم کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈیم فنڈز میں 10 ارب روپے جمع ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

گزشتہ برس سپریم کورٹ اور حکومت پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے ڈیم فنڈز قائم کیا تھا اور پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ دل کھول کر اس فنڈ میں اپنے عطیات جمع کرائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آج قوم کو آگاہ کیا کہ ڈیم فنڈز کے لیے قائم کردہ اکاؤنٹ میں 10 ارب روپے جمع ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کے فنڈ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور کہا کہ ’پاکستان کے لوگوں کی فیاضی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا جنہوں نے 10 ارب کا عطیہ ڈیم کے لیے دیا‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے