افغانستان، پاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں: شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

اسلام آباد میں افغان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پر امن اور خوشحال افغانستان کی حمایت کرتاہے، پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغان بحران کی وجہ سے پاکستان بہت زیادہ متاثر ہوا ، افغان مسئلہ حل کرنے کے لیے پاکستان بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ الزام تراشی کے ماحول سے نکلنا ضروری ہے، افغانستان اور پاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہاہے، پاکستان خلوص نیت سےافغان امن عمل کی حمایت کر رہاہے، وزیراعظم عمران خان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی کے اقدامات کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ افغانستان کے مستقبل کے حکمراں افغان ہی ہونے چاہئیں، افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں صرف مصالحت میں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے