امریکا سے جنگ کب ختم ہوگی؟ ایران نے واضح شرط رکھ دی
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے جنگ اس وقت ختم ہو گی جب ایران کو میدان میں برتری حاصل ہو گی، جنگ کا خاتمہ یا تو مکمل عسکری فتح کے ذریعے ممکن ہے یا پھر مذاکرات کے ذریعے۔ ایرانی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات […]
میسی اپنا ممکنہ آخری ورلڈ کپ کا اختتام شکست کیساتھ کرنے پر آبدیدہ
فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی اپنی ممکنہ آخری ورلڈ کپ مہم کا اختتام شکست کے ساتھ کرنے پر آبدیدہ ہو گئے۔ 39 سالہ میسی پورے ٹورنامنٹ میں ارجنٹینا کے سب سے نمایاں کھلاڑی […]
جامعۃ الرشید: تعلیمی قیادت یا سیاسی محاذ
جامعۃ الرشید کراچی، ملک کا ایک معروف اور ممتاز دینی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد حضرت مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ نے رکھی۔ اگرچہ مجھے اس ادارے میں باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا، تاہم زمانۂ طالب علمی سے اس ادارے کی خدمات کا معترف اور مداح رہا ہوں۔ میں دینی اور […]
بحری اقتدار کا نیا عہد
اِنَّ سُنَنَ التَّارِیخِ لَا تَجْمُدُ عَلٰی صُوَرِہَا، وَلٰکِنَّهَا تَتَجَدَّدُ فِی أَثْوَابٍ مُخْتَلِفَۃٍ۔ تاریخ کا مطالعہ اس حقیقت پر شاہد ہے کہ تمدنوں کی قسمت کا فیصلہ ہمیشہ میدانِ جنگ کے غبار میں نہیں ہوتا، بلکہ اکثر اوقات سمندروں کی خاموش لہروں، تجارتی گزرگاہوں اور جغرافیائی محلِ وقوع کی پوشیدہ معنویت میں رقم ہوتا ہے۔ اکیسویں […]
سنسر شپ کی ناکامی
یہ ایک عام انسان کی کہانی ہے جو اپنے ایک لاپتہ دوست کو تلاش کرنے گھر سے نکلا تھا لیکن ہزاروں لاپتہ افراد کی کہانیاں ڈھونڈ لایا۔ جب ان کہانیوں نے ریاستی اداروں کے ظلم وستم کو بے نقاب کیا تو اس عام آدمی کو دہشت گردوں کا ساتھی اور دشمن کا ایجنٹ قرار دے […]
لاہور میں کیا ہوا؟ وفاقی وزیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ نے سب کو چونکا دیا
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا اور فائر کر دیے، جس کے بعد نوجوان لڑکے کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس […]
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر
پاکستان سمیت دنیا بھر میں میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں۔ فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو ان پلیٹ فارمز پر موجود اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا […]
30 منٹ سے زیادہ مسلسل بیٹھنے والوں کے لیے اہم وارننگ
گلاسگو یونیورسٹی کی ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق کسی ایک جگہ پر مسلسل آدھے گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہنا کینسر کے خطرے میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے جبکہ جتنا زیادہ وقت مسلسل بیٹھ کر گزارا جائے یہ خطرہ بھی اتنا ہی بڑھتا جاتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جب لوگ […]
سچ بھی تو سنو، فلاحِ بہبود کے نام پر نقاب میں چھپے چہرے
تیسرا حصہ پوری رات میری آنکھوں سے نیند کوسوں دور رہی۔دل پر ایسی بے چینی طاری تھی کہ ہرگزرتا لمحہ صدیوں پر محیط محسوس ہو رہا تھا۔ رات کے تقریباً دو بجے میں اٹھ کر نوافل ادا کیے اور اللہ تعالیٰ کے حضور دستِ دعا بلند کیے۔اشک بار آنکھوں کے ساتھ گڑگڑا کر دعا مانگی […]
پاکستان کا جیو اکانومک مقدمہ
عصرِ رواں کی ابجد اب جغرافیائی حدود اور عسکری فتوحات کے روایتی ابواب سے آزاد ہو کر ایک ایسے تغیرِ کلی کے دوراہے پر آ کھڑی ہوئی ہے جہاں مادی وجود سے زیادہ غیر مادی مظاہر معیشتوں کے عروج و زوال کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ وہ عہدِ رفتہ تاریخ کے تہ خانوں میں دفن […]