پنجاب: عید پر گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گلی، محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانے کی منظوری دے دی۔ مریم نواز کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس کے دوران عید الاضحیٰ پر صفائی کے فول پروف انتظامات کا پلان تیار کیا گیا، جس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے گلی، محلوں […]

قربانی ضرور کیجیے مگر ؟

ذوالحجہ کے مبارک اور بابرکت دن چل رہے ہیں۔ یہ وہ دن ہیں جن کے بارے میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو ان دنوں کے نیک اعمال سب دنوں سے زیادہ محبوب ہیں۔ یہاں تک کہ ان دس دنوں کی فضیلت رمضان المبارک کے […]

خاتون انمول نے معاشرے میں زہر پھیلانے کی کوشش کی: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ خاتون انمول نے معاشرے میں زہر پھیلانے کی کوشش کی۔ حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہماری صوبائی گورنمنٹ کا ایکشن قابل تحسین ہے، سندھ بھر میں منشیات کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے، ہم صوبے سے منشیات […]

امریکا ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل کی تہران میں عباس عراقچی سے ملاقات، کشیدگی میں کمی پر گفتگو

پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران میں موجود ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی […]

یہ جو لاہور سے محبت ہے

میں نے کبھی بیرونِ ملک کا کوئی سفر نہیں کیا، نہ ہی کبھی پیرس، لندن یا نیویارک کی سڑکوں پر چلنے کی تمنا کی ہے، مجھے اس کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی، کیونکہ میں نے اپنے پیارے پاکستان کو چھان مارا ہے،گلگت کی برفیلی چوٹیوں سے لے کر کراچی کے ساحلِ سمندر تک اور […]

عیدِ قربان اور چھوٹی چھوٹی خوشیاں

عیدیں صرف تہوار نہیں ہوتیں، یہ انسان کے اندر چھپی محبت، قربانی، احساس اور اپنائیت کو جگانے کا خوبصورت ذریعہ بھی ہوتی ہیں۔ خاص طور پر عیدِ قربان تو ایثار، محبت اور تقسیمِ خوشی کا ایسا پیغام دیتی ہے جو انسان کو انسان سے جوڑ دیتا ہے۔ یہ عید ہمیں یاد دلاتی ہے کہ زندگی […]

نیویارک: اسٹیٹن آئی لینڈ کے شپ یارڈ میں دھماکا، 16افراد زخمی

نیویارک میں اسٹیٹن آئی لینڈ کے شپ یارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 16افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ فائر فائٹرز اور ریسکیو کرنے والے عمارت کے اندر پھنسے ہوئے افراد کی تلاش کر رہے تھے کہ دوسرا دھماکا ہوا، جس […]

حضورﷺ کوئی نہیں آپ کے سوا میرا، حضورﷺ دیکھیے نا

کچھ عرصہ مصروفیت تھیں ۔ قلم اٹھانے سے قاصر رہا ۔ آج جمعہ مبارک ہے ۔ پھر سے کچھ لکھنے کا دل کیا ذہن بنایا۔ کچھ اشعار جو ذہن میں ہیں. شروعات کرتے ہیں دیکھتے ہیں آگے اللہ کیا توفیق دیتا ہے لکھنے کا ۔ حضور ﷺ کوئی نہیں آپ کے سوا میرا حضور کوئی […]

عالمی حیاتی تنوع دن: مقامی اقدام، بڑا اثر

ہر سال 22 مئی کو دنیا بھر میں عالمی حیاتی تنوع دن منایا جاتا ہے۔ اس سال 2026 میں اس دن کا موضوع بہت خاص ہے.”مقامی اقدام، بڑا اثر”۔ یہ نعرہ ہمیں ایک اہم پیغام دیتا ہے کہ بڑی تبدیلیاں چھوٹی جگہوں سے شروع ہوتی ہیں۔ کثیر لوگوں کا خیال ہے کہ حیاتی تنوع کی […]

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو زہر دینے،گولی مارنے یا تلف کرنے پرمستقل پابندی عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کو زہر دینے،گولی مارنے یا تلف کرنے پر مستقل پابندی عائد کردی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے اور ان پر تشدد کےخلاف درخواست کا 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے اسلام آباد میں […]