حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ ستانوے پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت دو سو ستانوے روپے تریپن پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپیہ ستانوے پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت تین سو نو روپے پچاس پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔
اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت231 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سےکیا گیا ہے۔
اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی۔