عماد وسیم رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ 30 سالہ عماد وسیم برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ثانیہ اشفاق کے ساتھ 26 اگست کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے۔ عماد وسیم اس وقت ناٹنگھم شائر میں ٹی 20 وائیٹیلٹی بلاسٹ کھیلنے میں مصروف ہیں […]

امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن: امریکا نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندی عائد کردی۔ عرب خبر رساں ادارے الجریزہ کے مطابق امریکا نے ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کے لیے جواد ظریف پر پابندی عائد کی جس کا اعلان امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے کیا گیا۔ امریکی وزارت خزانہ نے جواد ظریف پر پابندی کی […]

جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور

اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پی پی رہنما فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کے لیے درخواست پر سماعت کی۔ نیب حکام نے […]

ایل این جی کیس: شاہد خاقان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع

احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کر دی۔ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب […]

امریکی حکام کا اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی ہلاکت کا دعویٰ

امریکا کے انٹیلی جنس حکام نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی چینل این بی سی کی رپورٹ کے مطابق تین امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حمزہ بن لادن ہلاک ہو چکے ہیں تاہم انہوں نے اس […]

حکومت نے آصف زرداری اور نواز شریف کے بین الاقوامی دوروں کی تفصیلات جاری کردیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم عمران خان کے بین الاقوامی دوروں پر خرچ کی جانے والی رقوم کی تفصیلات جاری کردیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ دوروں کی تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے 2009 میں 4 سے 8 مئی […]

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی

اسلام آباد: سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو عہدے سے ہٹانے کی قراردادوں پر رائے شماری آج ہوگی۔ حزب اختلاف کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے جس کے جواب میں حکومت اور ان کے اتحادیوں […]

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری منظور کرلی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی […]