جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور

اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پی پی رہنما فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کے لیے درخواست پر سماعت کی۔

نیب حکام نے مؤقف اپنایا کہ فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے لہٰذا ان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا جائے۔

عدالت نے نیب کی استدعا پر پی پی رہنما کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

فریال تالپور کو آج ہی کراچی منتقل کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے