حکومت نے آصف زرداری اور نواز شریف کے بین الاقوامی دوروں کی تفصیلات جاری کردیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم عمران خان کے بین الاقوامی دوروں پر خرچ کی جانے والی رقوم کی تفصیلات جاری کردیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ دوروں کی تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے 2009 میں 4 سے 8 مئی تک دورہ امریکا کے دوران چار کروڑ 84 لاکھ 77 ہزار 56 روپے خرچ ہوئے۔

آصف زرداری نے 2 مئی سے 4 مئی تک برطانیہ میں ٹرانزٹ قیام کیا جس پر قومی خزانے سے ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار رروپے خرچ ہوئے۔

آصف زرداری نے دورے کے دوران 2 لاکھ 52 ہزار 460 روپے ٹپ اور 11 لاکھ 27 ہزار 220 روپے تحائف پر لٹائے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2013 میں 20 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک امریکا کا سرکاری دورہ کیا، جس پر قومی خزانے سے 5 کروڑ 87 لاکھ 79 ہزار 373 روپے خرچ ہوئے۔

نواز شریف نے بھی لندن میں تین دن نجی قیام کیا جہاں انہوں نے 5 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ٹپ اور 9 لاکھ 97 ہزار 499 روپے تحائف پر خر چ کیے، ان کے وفد میں 44 افراد شامل تھے۔

تفصیلات میں بیان کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 جولائی سے 25 جولائی تک امریکا کا سرکاری دورہ کیا اس دوران صرف ایک کروڑ 10 لاکھ 51 ہزار 229 روپے خرچ ہوئے۔

دورہ امریکا پر وزیراعظم کے وفد کے ہوٹل اخراجات کی مد میں ساڑھے 13 لاکھ روپے اور فضائی سفر پر 60 لاکھ روپے خرچ ہوئے جب کہ وزیراعظم اور ان کے وفد کے کھانے پر 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سرکاری جہاز، سیون اسٹار ہوٹل میں رہائش اور اہل خانہ کا کوئی خرچہ نہیں ہوا جب کہ ٹپ کی مد میں 7 لاکھ 6 ہزار روپے خرچ ہوئے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کفایت شعاری کی مثال ہے جس میں قومی خزانے کے کروڑوں روپے بچائے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے