ای وی ایم۔ ووٹنگ یا دھاندلی مشین
موجودہ الیکشن کمیشن بھی ابتدا میں سابق الیکشن کمیشن کی طرح مہربان رہا کیونکہ پارٹی فنڈنگ کیس کو وہ اسی طرح لٹکاتا رہا جس طرح جسٹس سردار رضا کا الیکشن کمیشن لٹکاتا رہا۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر شاید اس حد تک نہیں جاسکتے جس حد تک سابق چیف الیکشن کمشنر اور بالخصوص ان کے سیکرٹری […]
طالبان، عمران خان اور پختون
انہیں اقتدار دلوایا گیا لیکن افسوس کہ عمران خان کو یہ نہیں سمجھایا گیا کہ پاکستان جیسے ملک کا اقتدار کس قدر ذمہ داری کا متقاضی ہے۔ حکمران بنانے سے قبل انہیں یہ نہیں سمجھایا گیا کہ حکمران بننے کے بعد زبان کس قدر احتیاط سے استعمال کرنی ہے اور نہ انہیںاختلافِ رائے کی اہمیت […]
اشرف غنی کے ساتھ کیا ہوا؟
اگست کے اوائل میں طالبان کابل کے اردگرد کے صوبوں پر قابض ہونے لگے۔ افغان صدر اشرف غنی، نائب صدر امرﷲ صالح اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر حمدﷲ محب تندوتیز بیانات دے کر ملک کا دفاع کرنے اور زندگی کی آخری سانس تک لڑنے کا عزم ظاہر کررہے تھے لیکن عملاً طالبان کو کہیں بھی مزاحمت […]
افغانستان کے حالات کا سبق، پاکستان کیلئے
جب حامد کرزئی افغانستان کے صدر تھے تو اس وقت ان کے بارے میں پاکستان اور افغانستان کے اندر بھی یہ پروپیگنڈا کیا جارہا تھا کہ جیسے ہی وہ صدارت سے فارغ ہوں گے تو امریکہ یا ہندوستان چلے جائیں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ صدارت سے فراغت کے بعد بھی وہ نہ صرف […]
افغانستان، تباہی آ نہیں رہی، تباہی آگئی ہے
امریکہ نے بار بار اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان سے متعلق نوے کی دہائی یا پھر سوویت یونین والی غلطی نہیں دہرائے گا لیکن اس نے اس غلطی کو سوویت یونین سے بھی زیادہ بدترین شکل میں دہرا دیا۔ سوویت یونین نے یہ غلطی کی تھی کہ ڈاکٹر نجیب ﷲ کی حکومت اور مجاہدین […]
کیا چین ناراض ہے؟
ماضی میں پاکستان نے چین اور امریکہ کے ساتھ دو طرف تعلقات کو بیک وقت قائم رکھے لیکن تب چین امریکہ کے مقابلے میں نہیں آیا تھا اور اسے معاشی سپرپاور کی حیثیت حاصل نہیں ہوئی تھی۔ اسی طرح جب امریکہ اور سوویت یونین کی مخاصمت عروج پر تھی تو چین اس میں فریق نہیں […]
افغانستان۔ غلطیاں اور مغالطے
تاریخ کا سبق یہی ہے کہ ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے۔ امریکی کہہ رہے تھے کہ نوے کی دہائی کی غلطی کو نہیں دہرائیں گے اور ہم بھی کہہ رہے تھے کہ ماضی سے سبق سیکھ چکے ہیں لیکن امریکہ نے بھی وہی کیا جو نوے کی دہائی میں سوویت یونین اور خود اس […]
نیا پاکستان، نئے اصول اور نئی تبدیلیاں
عمران خان تبدیلی کے لئے اقتدار میں لائے گئے تھے اور الحمدللہ اپنا وعدہ پورا کرکے وہ ہر طرف تبدیلی ہی تبدیلی لے آئے ہیں۔ اکثر تبدیلیاں ایسی ہیں کہ وہ ہمیں تاریخ میں پہلی بار دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ مثلاً پرانے پاکستان میں صرف اپوزیشن احتجاج کیاکرتی تھی۔ وہ اسمبلی امور چلانے نہیں […]
خارجہ پالیسی۔ خان اور قریشی
ایسا نہیں کہ وہ سمجھدار نہیں یا خارجہ پالیسی کی نزاکتوں کو نہیں سمجھتے۔ وہ ذہین باپ کے ذہین بیٹے ہیں۔ پی ٹی آئی کے دیگر حادثاتی ارکانِ پارلیمان اور وزیر مشیر بننے والوں جیسے نادیدہ نہیں بلکہ ان کے والد مخدوم سجاد حسین قریشی جنرل ضیا کے دور میں گورنر تھے اور یوں رموزِ […]
معیشت اور حکومتی دعوے
ماہر معیشت ہونا تو دور کی بات، میں حساب کتاب میں بھی انتہائی بیکار ہوں اور گھر کی معیشت بھی صحیح طریقے سے نہیں چلاسکتا کیونکہ میرا عام طبقے سے تعلق ہے اور بطور صحافی عام پاکستانی کی حالت سے بخوبی آگاہ بھی ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ عام آدمی معاشی لحاظ سے جتنا اِس […]