خاکی اور ’’پاکی‘‘!

مجھ سے محبت کرنے والے لاکھوں کروڑوں بلکہ اربوں کی تعداد میں دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں، ان میں سے جن چند لوگوں کو مجھ سے ملنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے وہ بے حد جذباتی ہو جاتے ہیں ،میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ میرے احترام اور مجھ سے محبت کے اظہار میں […]

’’مولویوں‘‘ کی خوش مذاقیاں

ہمارے علماء اور مولوی بظاہر بہت خشک مزاج دکھائی دیتے ہیں، لگتا ہے جیسے ان کا خوش طبعی اور خوش مذاقی سے دور کا بھی تعلق نہیں، لیکن ایسا ہرگز نہیں، میں یہاں واضح کردوں کہ مولوی اور مولانا میں بہت فرق ہوتا ہے، مولوی نے بس درس نظامی پڑھا ہوتا ہے اور کسی مسجد […]

آنسہ ہتھنی المعروف نور جہاں!

گزشتہ ہفتے کراچی میں طویل علالت کے بعد آنسہ نور جہاں انتقال کر گئیں اس سانحہ ارتحال پر پوری قوم افسردہ ہے۔چڑیا گھر کی اس کئی من فربہ ہتھنی کا نام نور جہاں رکھا گیا تھا یہ جسارت ملکہ ترنم نور جہاں کی زندگی میں ممکن نہیں تھی ۔اب طے پا گیا ہے کہ اس […]

میرا شک یقین کے برابر ہے!

میں نے آپ کو ایک بار بتایا تھا کہ اسکول میں میرا میٹرک کے دوران ایک استاد سے پالا پڑا تھا، جن کی طبیعت میں شک بہت زیادہ تھا۔ وہ جب کلاس میں داخل ہوتے تو ہم لوگ ان کے والہانہ استقبال کے لئے حسب معمول شور مچارہے ہوتے۔ وہ چھڑی ہاتھ میں پکڑتے اور […]

فلاحی پاکستان!

میری ذاتی خواہشات زیادہ تھی ہی نہیں، جتنی تھیں وہ اللہ نے پوری کر دی ہیں ۔اپنی ذات سے ہٹ کر دل میں ہمیشہ ایک خواہش رہی اور وہ یہ کہ میرا پاکستان ایک فلاحی مملکت بن جائے ،یہ خواہش ناروے میں قیام کے دوران زیادہ شدید ہو گئی میں وہاں عام شہریوں کی تمام […]

جیب الرحمان شامی!

ان دنوں مجھ پر سستی چھائی ہوئی ہے شام کو گھر جانے کے بعد دوبارہ باہر جانے کو جی نہیں چاہتا جبکہ آئے روز مختلف نوعیت کی تقریبات میں شرکت کی دعوت ملتی رہتی ہے لیکن جب برادرم رائوتحسین کا فون آیا کہ وہ مجیب الرحمان شامی کے اعزاز میں افطار ڈنر دے رہے ہیں […]

پلیز ہوش کا دامن تھامیں!

کیا اچھا ’’ویلا‘‘ تھا جب یار لوگ کسی جگہ اکٹھے ہوتے، سیاست پر ہلکی پھلکی گفتگو ہوتی، اختلاف رائے بھی ہوتا، کبھی کبھار ہلکی پھلکی تلخی بھی ہو جاتی لیکن اس کا دورانیہ چند منٹوں سے زیادہ نہ ہوتا اور اس تلخی کے دوران بھی فریقین اخلاقی حدود کراس نہیں کرتے تھے اور اس کے […]

آواز دے کہاں ہے؟

آج لاہور میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور میں عمر رفتہ کو آواز دے رہا ہوں، اس موسم میں میرے گھر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ میں اپنی چھوٹی کار اسٹارٹ کرتا اور گھنے درختوں والی بستیوں کی طرف نکل جاتا اور یوں دو بارشوں کی جلترنگ میرے کانوں میں رس […]

ایک ’’ننگ اسلاف‘‘ سے ملاقاتیں

ہمارے ارد گرد بے شمار لوگ ایسے ہیں جو خود پر عاشق ہیں، یہ خود پسند لوگ ہمہ وقت اپنے قصیدے پڑھنے میں لگے رہتے ہیں، ایسے بلند بانگ قصیدے کہ فردوسی بھی سنے تو ان کے سامنے کورنش بجا لائے، میرے جاننے والوں میں بھی ایسے کتنے ہی خود پسند افراد موجود ہیں جن […]

خفیہ عبادت!

شیخ صاحب میرے دیرینہ دوست ہیں اکبری منڈی کے آڑھتی ہیں بہت عبادت گزار ہیں، مگر دینی عبادات کو خفیہ رکھنے کے قائل ہیں چنانچہ کبھی ایسی بات نہیں کی جس سے ان کے عبادت گزار ہونے کا شائبہ بھی گزر سکتا ہو، گزشتہ روز میرے پاس تشریف لائے اور کہا پتہ نہیں کیسے لوگ […]