مسلمان کی تمنا اور اللّٰہ کے قانون میں فرق ہے

اکثر اوقات جب گھر میں گاڑی نہ ہو تو میں ٹیکسی منگوا لیتا ہوں، عرف عام میں جسے اوبر کہتے ہیں، ڈرائیور حضرات نے اپنی گود میں موبائل فون رکھا ہوتا ہے اور وہ گوگل کے ذریعے راستہ تلاش کرکے آپ کو منزل مقصود پر پہنچاتے ہیں، چاہے وہ منزل بغل والی گلی میں ہی […]

زندگی بدلنے والی تین فلمیں

رات کو رونگٹے کھڑی کردینے والی ایک فلم دیکھی، نام تھا Goatlife۔ ملیالم زبان میں بنی یہ فلم ایک ایسے شخص کی سچی کہانی ہے جو مدراس کے چھوٹے سے گاؤں میں اپنی بیوی اور ماں کے ساتھ رہتا ہے، بے حد غریب ہے مگر خوش ہے، اُس کے گاؤں میں جھرنے ہیں، پھول ہیں، […]

پس ثابت ہوا کہ انسان مجبور ہے، مختار نہیں

انسان مجبور ہے یا مختار؟ ماضی میں اِس قسم کے سوالات کے بارے میں تاثر تھا کہ جیسے یہ سوالات مذہب اور فلسفے کے دائرے میں آتے ہیں اور سائنس سے اِن کا کوئی تعلق نہیں، بظاہر یہ بات درست تھی، سائنس یہ تو بتا سکتی تھی کہ انسان کے جسم میں خون کی مقدار […]

گاندھی کا لاہور اور جناح کا بمبئی

حبیب اکرم اور میرے نظریات میں اتنا ہی فرق ہے جتنا ڈونلڈ ٹرمپ اور علامہ طاہر اشرفی کے خیالات میں ہے، گویا زیادہ اختلاف نہیں ہے، بس کچھ معاملات پر رائے مختلف ہے۔ ایک مرتبہ ہم دونوں کسی مذاکرے میں شریک تھے جس کی میزبانی نوجوان صحافی اجمل جامی فرما رہے تھے، وہاں ہماری کافی […]

دنیا میں مذاکرات کیسے ہوتے ہیں

چند دن پہلے کی بات ہے ، پشاور کے قصہ خوانی بازار میں ایک شخص اپنی بیوی کے ہمراہ کچھ خریداری کر رہا تھا کہ وہاں اسے ایک اجنبی ملا ،اجنبی نے مسکرا کر دونوں کا حال احوال پوچھا، میاں بیوی نے جھجکتے ہوئے اسے جواب تو دیا مگر استفہامیہ نظروں سے دیکھتے رہے ، […]

وٹگنسٹائن سے استفادہ کریں

مشہور فلسفی دیکارت ایک میخانے میں بیٹھا شراب پی رہا تھا ۔جب تھوڑی دیرگزری تو بار ٹینڈر نے پوچھا ’ کیا آپ مزید پینا چاہیں گے؟‘ دیکارت نے خلا میں گھورتے ہوئے جواب دیا ’میں سوچ رہا ہوں کہ …نہیں !‘ اور پھر غائب ہوجاتا ہے ۔ فرانسیسی فلسفی سارتر پیرس کے کیفے میں بیٹھا […]

کھانا نہاری اور کروانا چالان

اتوار کی صبح میں نے پیسہ اخبار ،انارکلی سے نہاری کھا ئی ، بیڈن روڈ سے لسّی کا گلاس پیا اور گاڑی مال روڈ کی طرف موڑ دی۔ جمخانہ کلب سے پہلے والا ٹریفک کا اشارہ سرخ تھا سو میں نے گاڑی روک لی اور ساتھ ہی غیر ارادی طور پر موبائل فون ہاتھ میں […]

ترقی کی خواہش کو لگام دیں ،ورنہ…

’’مجھ پر ایک عجیب بات کاانکشاف ہوا ہے ۔جب بھی میں کسی بے حد سیانے اور عالم فاضل شخص سے بات کرتا ہوں تو مجھے یقین ہوجاتا ہے کہ دنیا میں خوشی کا حصول اب ممکن نہیں رہا۔ لیکن جب میں اپنے باغبان سے بات کرتا ہوں تو میرا یقین بالکل اُلٹ جاتا ہے۔‘‘ برٹرینڈ […]

پرائیویسی کتنی ضروری ہے

یہ شاید 1994 کی بات ہے جب میں پہلی بار برطانیہ گیا تھا۔ پہلی ہی رات میرے میزبان مجھے بریڈ فورڈ کے ایک جوئے خانے میں لے گئے، ویسے تو ولایت جانے والا ہر بند ہ ہی اِس قسم کی جگہوں پر جاتا ہے مگر واپسی پر سفرنامہ یوں لکھتا ہے جیسے حج کرکے آیا […]

ایک الجھن جو دور نہیں ہو رہی

میں ایک الجھن کا شکار ہوں اور الجھن ایسی ہےکہ جس کے بارے میں لکھتے ہوئے مجھے سخت مشکل کا سامناہے،اِس مسئلے پر میرے دل اور دماغ میں ایک جنگ جاری ہے ،مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اِس جنگ میں کس کا ساتھ دوں اور کسے تنہا چھوڑ دوں ۔مسئلہ ہے بلوچستان کے لا پتا […]