شمالی کوریا سے بات چیت بیکار، اب ایک ہی چیز کارگر ہوگی، ٹرمپ

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے نمٹنے کے لئے ایک ہی چیز کارگر ثابت ہوگی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے مابین لفظی جنگ تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور دونوں ممالک کے سربراہان ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے ہرنئے میزائل تجربے کے ساتھ ایک بیان جاری ہوتا ہے جس میں امریکا کو براہ راست مخاطب کیا جاتا ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شمالی کوریا کی جانب سے کئے جانے والے میزائل تجربات پر ردعمل کا اظہار کرتے رہتے ہیں گزشتہ بیان میں بھی امریکی صدر نے شمالی کوریا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ طوفان سے پہلے خاموشی ہے جب کہ ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اپنے اور اتحادیوں کے تحفظ کے لئے شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 25 سال سے تمام امریکی صدور نے شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی اور بہت سے معاہدے بھی طے پائے جن پر خطیر رقم بھی خرچ کی گئی لیکن تمام معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی شمالی کوریا کی جانب سے ان کی خلاف ورزی کی گئی اور تمام مذاکرات بے نتیجہ رہے لیکن اب پیانگ یانگ سے نمٹنے کے لئے صرف ایک ہی چیز کارگر ثابت ہوگی۔

ٹرمپ نے اپنے اس بیان کی مزید وضاحت نہیں تو نہیں کی تاہم خبرایجنسی کے مطابق پینٹاگان سے صدر ٹرمپ کی ٹویٹ کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی تو کہا گیا کہ امریکی محکمہ دفا ع صدر کو فوجی کارروائی کی تجویز پیش کرسکتا ہے اور محکمے کا کام صدر کے حکم کی تعمیل کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے