پیپلز پارٹی کے رہ نما اور سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کے لاڈلے تھے . انہوں نے کہا کہ لیاری گینگ وار ذولفقار مرزا کی ذہنی اختراع تھی ، پیپلز پارٹی کو اس وقت پتہ چلا جب پانی سر سے گزر چکا تھا .
آئی بی سی اردو کے پروگرام اسٹریٹ فارورڈ میں میزبان بتول راجپوت سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ عذیر بلوچ کو میں سرنڈر کے لیے آمادہ کر چکا تھا لیکن ذولفقار مرزا نے اسے سرنڈر نہیں ہونے دیا اور کہا کہ وہ ان کے لیے کام کرے . انہوں نے کہا کہ حبیب جان ایک پاگل آدمی ہے، اس کی باتوں اور الزامات کا جواب نہیں دیتا . انہوں نے اینکر کو کہا کہ وہ حبیب شیخ کو ” جان ” نہ کہیں کیونکہ حبیب ” بلوچ ” نہیں بلکہ شیخ ہے .
نبیل گبول نے کہا کہ پارٹی نے واپس آنے پر وہ عزت نہیں دی جس کی میں توقع کر رہا تھا تاہم میں پارٹی کے ساتھ ہوں . انہوں نے پروگرام میں کچھ دلچسب انکشافات بھی کیے . مکمل پروگرام دیکھنے کے لیے آئی بی سی اردو کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں .