ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور سے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی افواج نے ایل او سی پر تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، بھارتی فائرنگ سے بڈوری گاؤں ڈیرہ صاحب زادیاں کی 11 سال کی بچی شہید اور دیگر 4 لوگ زخمی ہوئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ بھارتی افواج تسلسل سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے