نواز شریف لندن سے مزید دو خطاب کریں گے، تاریخیں طے ہوگئیں

ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس طلب کرلیے گئے ہیں جن سے سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے خطاب کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےبتایا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس بدھ 30 ستمبر کو سہہ پہر ساڑھے تین بجے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا جبکہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس جمعرات 2 اکتوبر کو اسی مقام پر ہوگا۔

احسن اقبال کے مطابق دونوں اجلاسوں سے نواز شریف بذریعہ وڈيو لنک خطاب کریں گے ، اجلاسوں میں شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا صورتحال پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

خیال رہے کہ 20 ستمبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا۔

گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے اعلان کیا تھا کہ نواز شریف جلد وطن واپس آکر اپوزیشن تحریک کی قیادت کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے