بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں شروع ہوگیا ہے جس میں وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔

رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔

اس موقع پر عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی خراب حکمرانی کے باعث مایوسی، بدامنی، بیروزگاری، اداروں کی کارکردگی متاثرہوئی ہے، وہ خود کو عقل کُل سمجھ کراہم معاملات کو مشاورت کیے بغیر چلارہے ہیں۔

عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ اہم معاملات کو مشاورت کے بغیر چلانے سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا، وزیراعلیٰ جام کمال خان اپنے طور پر صوبے کے معاملات چلارہے ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ خراب کارکردگی پر وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹایا جائے۔

خیال رہے کہ جام کمال کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی ارکان بھی ان کے خلاف ہوگئے ہیں جبکہ جام کمال نے واضح طور پرکہہ دیا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔

[pullquote]جام کمال کیخلاف عدم اعتماد، اپوزیشن کا 5 ارکان اسمبلی کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ[/pullquote]

بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایوان سے 5 ارکان اسمبلی لاپتہ ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں شروع ہوگیا ہے جس میں وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔

رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔

تحریک عدم اعتمادپیش کیے جانے کے بعد خطاب میں بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے دعویٰ کیا کہ ہم سب کو اس ایوان کے تقدس کو بحال کرنا ہے، ایوان سے پانچ اراکین اسمبلی مسنگ اور گرفتارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ اراکین مسنگ ہیں، سب کو آئینی اور جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے اسپیکر سے مسنگ اراکین کو ایوان میں لانے کا حکم دینے کی استدعا کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے