اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اہم اجلاس طلب

اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اہم اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس 26اور27اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، ان میں سے آٹھ ارکان ماہرین موضوعات کی مدت مئی میں ختم ہورہی ہے،ان کی تقرری بارے مشاورت کی جائے گی ۔

رحمت العلمین اتھارٹی کے قیام سے متعلق تحسین قرارداد منظور کی جائے گی ، بچوں کو جسمانی سزا کی ممانعت کا بل 2021 زیر غور لیا جائے گا ، بعض جرائم میں سزائے موت کے بجائے تعزیری سزاؤں کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا ، تعلیمی اداروں میں عربی لازمی کرنے کا بل 2020زیر غور لایا جائے گا ، سیشن کورٹس کو ریپ کیسز سننے کا اختیار کا جائزہ لیا جائے گا ، فوجداری قانون ترمیمی آرڈیننس 2020 جنسی زیادتی کے مجرم کی آختہ کاری(castration)۔ شرعی نقطہ نظر جائزہ لیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے