جہلم میں ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی

جہلم میں ذہنی معذور بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے جہلم میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کریں اور متاثرہ فیملی سے مل کر انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جہلم میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے