ٹی ٹی پی سے امن مذاکرات، اہم قیدیوں کی رہائی مؤخر

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے امن مذاکرات کا عمل جاری ہے جس کے نتیجے میں درجنوں عام طالبان کو رہا کردیا گیا ہے۔

ایک اعلیٰ سینئر افسر نے اس کی تصدیق کر دی ہے کہ رہا کیے جانے والے افراد حکومت پاکستان کی وائٹ اور گرے لسٹ میں شامل تھے تاہم اہم طالبان قیدیوں کی رہائی عمل میں نہیں آئی ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کیا گیا ہے تاکہ فیصلہ کیا جائے انہیں پاکستان میں اپنے علاقوں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے یا افغانستان بھیج دیا جائے۔

پاکستانی مذاکرات کار طالبان سے یہ یقین دہانی چاہتے ہیں کہ وہ اپنے گروپ سے ناوابستہ لیکن یکساں نظریات کے حامل عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کریں گے۔

توقع ہے کہ طالبان مذاکراتی عمل کو تقویت دینے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کر دیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اب تک 42؍ طالبان قیدی رہا کر دیے ہیں اور آج جمعرات تک مزید 96 قیدی رہا کردیے جائیں گے، فریقین نے ایک دوسرے کو نشانہ نہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے