صدر مملکت نے جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

علاوہ ازیں صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جا ری کر دیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 24 جنوری (بروز پیر) بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی نے خاتون جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے