پشاور : اسلامیہ کالج میں پی ایچ ڈی کا طالب کینسر کا شکار ، مدد کی اپیل

44 سالہ ابی زر اسلامیہ کالج پشاور میں کمپیوٹر سائنسز میں پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں ، جنہیں اس وقت کینسر سٹیج فور ہے۔ابی زر کے پانچ بچے ہیں اور وہ اسلامک سنٹر میں نیٹ ورک ایڈمن کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں جہاں انکی تنخواہ صرف اٹھاسٹھ ہزار ہے جبکہ ان کے صرف اکیس دن کی دوا کی قیمت دو لاکھ چونتیس ہزار ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں

ابی زر کہتے ہیں کہ جو دوائی ڈاکٹر نے تجویز کی ہے وہ صحت کارڈ میں بھی شامل نہیں ہیں تاہم انہوں نے پاکستان بیت المال میں بھی درخواست جمع کرائی تھی لیکن تاحال انکی طرف سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ابی زر کہتے ہیں کہ وہ اس وقت شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور اپنی تمام تر جمع پونجی علاج اور ادویات پر خرچ کر چکےہیں جبکہ اس وقت مزید ادویات کیلئے انکے پاس کوئی پیسے نہیں۔ابی زر حکومتی اداروں کے ساتھ مخیر حضرات سے بھی اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اس سلسلےمیں انکی مالی معاونت کرے تاکہ وہ کینسر جیسےجان لیوا مرض سے چھٹکارا پا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے