گنڈا پور کا ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار ریسکیو اہلکاروں کا رہائی پر پھولوں سے استقبال

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کا پھول نچھاور کر کے استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج کے دوران پکڑے گئے 42 ریسکیو اہلکاروں کو رہائی کے بعد ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی بلایا۔

رہائی پانے والے ریسکیو اہلکاروں میں فائر فائٹرز، ڈرائیورز، میڈیکل ٹیکنشنز اور دیگر عملہ شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور ایم این اے فیصل امین گنڈا پور نے ریسکیو اہلکاروں کا استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔

ڈی جی ریسکیو 1122 محمد ایاز خان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے رہا ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کی ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کیا ہے اور اہلکاروں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

محمد ایاز نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشکور ہیں کہ ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی، وزیراعلی نے ریسکیو اہلکاروں کے الاؤنسز بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ کے پی نے ریٹائرمنٹ کی عمر50 سے 60 سال کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ڈی جی ریسکیو محمد ایاز کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیم کے 6 اہلکار اب بھی قید ہیں۔

یاد رہے کہ ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 86 افراد کو گزشتہ روز اٹک جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے